ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں جے ڈی ایس کارکنا ن کامرکزی حکومت کے خلاف احتجاج : پٹرول کی قیمتوں میں اضافےاورپکوان گیس کی سبسڈی ختم کرنے کی مذمت

کاروار میں جے ڈی ایس کارکنا ن کامرکزی حکومت کے خلاف احتجاج : پٹرول کی قیمتوں میں اضافےاورپکوان گیس کی سبسڈی ختم کرنے کی مذمت

Thu, 28 Sep 2017 21:18:28    S.O. News Service

کاروار:28/ستمبر (ایس اؤنیوز)عالمی منڈی میں کچے تیل کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مرکزی حکومت کمی نہ کرتے ہوئے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، مرکزی حکومت کے ذریعے لگاتار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور پکوان گیس سلینڈرکی سبسڈی رد کئے جانےکی مذمت میں جے ڈی ایس ضلع کارکنان نے شہر میں احتجاج کیا۔

شہر کے سبھاش سرکل پر جمع ہوئے جے ڈی ایس کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مرکز میں بی جےپی اقتدار سنبھالنے سے کچھ ماہ پہلے یعنی 1مارچ 2014کو کچے تیل کی قیمت فی بیارل 108.6ڈالر اور دہلی میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 73.16تھی ، گذشتہ 11ستمبر کو کچے تیل کی قیمت فی بیارل 54.2ڈالر ہونےکے باوجوددہلی میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 42ماہ پہلے جتنی تھی اتنی ہی ہے۔

روزانہ قیمتوں کے رد وبدل سے دہلی میں 63.09فی لیٹر پٹرول کی قیمت 14ستمبر کو 70.39روپئے کو پہنچی ہے۔ دیزل کی قیمتوں میں 12.5فی صد اضافہ ہواہے۔ مرکزی حکومت فوری طورپر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم کرے اور جی ایس ٹی کے دائرے میں پٹرول کو شامل کرے، پکوان گیس سبسڈی کو رد نہ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ اگر رد کیا گیاتو سخت احتجاج کی دھمکی دی ہے۔ اس موقع پر جے ڈی ایس ضلع یوتھ صدر بھاسکر پٹگار، گجو نائک، نتین ہریکانت، جئے رام نائک، دتا پٹگار، لمبودھر گوڈا، راگھویندرا، ہریش نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: